Home سیاست بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی:رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی ہے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے منگل اور بدھ کو روٹین کی ملاقات ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کی ایک لسٹ جاری کی تھی جس میں 10وکلا کا نام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کیلئے 6لوگوں کی بات ہوئی تھی، آج ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی نہ بانی پی ٹی آئی سے خاندان کی ملاقات ہوئی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2ہفتوں کیلئے پابندی لگادی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، ایسی بلینکٹ پابندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کل تک ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن بنائی جائے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سکیورٹی کے بارے بتایا جائے، ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کیوں پابندی لگائی گئی ہے؟

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کل کی ملاقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...