Home سیاست وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی خواتین کے لئے وارثتی قانون میں ترمیم میں ہدایت

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی خواتین کے لئے وارثتی قانون میں ترمیم میں ہدایت

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کو وراثت میں حصہ دینے کیلیے قوانین میں ضروری ترامیم اور لینڈ ریکارڈ جوب تک کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا، جس میں بورڈ آف ریونیو کے انتظامی معاملات، اصلاحات اور دیگر امور پر علی امین گنڈا پور کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے وراثت میں خواتین کو حق دلانے کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ صوبے میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پہلا مرحلہ جون 2024ء تک مکمل کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے سے پہلے اضلاع میں درکار ضروری عملہ تعینات کیا جائے۔اور بنیادی اصلاحات کیلئے ریونیو کے لیگل فریم ورک میں ضروری ترامیم پر کام شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم جلد سے جلد متعلقہ فورمز کی منظوری کیلئے پیش کی جائیں، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اسٹیمپز کو ای۔ اسٹیمپز پر منتقل کیا جائے اور صوبے میں خانہ کاشت مسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں، حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...