Home سیاست ترک صدر کا آصف زرداری کو فون، صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

ترک صدر کا آصف زرداری کو فون، صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

Share
Share

کراچی: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے منصب سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کیا۔

پاک اور ترکیہ کے صدور نے دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ کے صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور ترک عوام کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دی۔

صدر مملکت نے جلد ہی رجب طیب اردوان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...