Home سیاست ‎وزیراعظم سے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ملاقات کریں گے

‎وزیراعظم سے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ملاقات کریں گے

Share
Share

‎اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔

‎ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی ۔

‎حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور پی اے ایس ،بی ایس -21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

‎ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...