Home سیاست سوشل میڈیا پر شئیر کردہ غیر اخلاقی مواد معاشرے کی تباہی کا سبب ہے، سندھ ہائیکورٹ

سوشل میڈیا پر شئیر کردہ غیر اخلاقی مواد معاشرے کی تباہی کا سبب ہے، سندھ ہائیکورٹ

Share
Share

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فحش مواد معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے لہذا پی ٹی اے اس کی کڑی نگرانی کرے۔

سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرایا اور مؤقف دیا کہ اب تک 24 ایسی ویب سائٹس پر موجود فحش مواد کو ہٹایا گیا ہے، مزید پر کام جاری ہے جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ہٹادیا جائیگا۔

اس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ اس قسم کا مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔ پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے۔

عدالت نے پی ٹی اے کے جواب پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...