Home Uncategorized امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو ہوگی

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو ہوگی

Share
Share

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ معاملات کا جائزہ لے گی، سماعت میں پاکستان کی جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر غور ہوگا، امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو بھی طلب کرلیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ کے اہلکار کانگریس میں پیش ہوکر بیان دیتے رہتے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری کےخلاف الزامات جھوٹے ہیں، ہم امریکی حکام کیخلاف کسی بھی دھمکی کوسنجیدگی سے لیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنےسفارتکاروں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈ لو پر ماضی میں بھی الزامات لگائے گئے جس کی بار بار تردید کی گئی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...