Home سیاست آرمی چیف سے کمانڈربحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو

آرمی چیف سے کمانڈربحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوٴں نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی طور پر مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔

آرمی چیف نے مشترکا سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...