Home سیاست سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

Share
Share

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اوران کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناوٴں اور دعاوٴں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...