Home نیوز پاکستان وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

Share
Share

گلے پندرہ دن کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق اگلے 15 روز کے لئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جبکہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد287.33 روپے سے کم کرکے 285.56روپے فی لیٹر پہنچ جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...