Home نیوز پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Share
Share

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہو یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔

مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم کو اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاوٴں میں یاد رکھیں۔

فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے۔ ہمیں دعاوٴں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔

Share
Related Articles

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جبکہ ماہانہ...

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در...

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری کے آئینہ دکھانے پرعدنان سمیع سیخ پا ہو گئے

بھارت میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم...