Home Uncategorized بھارتی اداکارہ 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار

بھارتی اداکارہ 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار

Share
Share

ممبئی: ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بابو نامی ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے سومی شیٹھی کے خلاف 150 تولہ سونا چوری کی شکایت درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اور پرساد بابو کی دوستی ایک فلم کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی۔

پرساد بابو نے ایف آئی آر میں بتایا کہ دوستی کے بعد سومیہ اُن کی شان و شوکت سے متاثر ہوئیں اور پھر اُن کے گھر بھی آنے جانے لگیں، اسی دوران اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے گھر سے سونا غائب ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پردساد کے اہلخانہ ایک شادی سے گھر واپس آئے تو گھر سے سونا غائب تھا جس کے بعد پرساد نے اداکارہ سومیہ پر سونا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

پرساد کا کہنا ہے کہ سومیہ تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا چوری کرکے لے گئیں اور چوری کے سونے سے شان و شوکت والی زندگی گزارنے گوا چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فنگر پرنٹس کی مدد سے سومیہ شیٹھی سمیت دیگر 11 افراد سے تفتیش شروع کردی ہے اور تفتیش کے دوران 74 گرام سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سومیہ شیٹھی نے تفتیش کے دوران دھمکی دی ہے کہ وہ باقی سونا واپس نہیں کرسکتی اور اگر اُس کے ساتھ زبردستی کی گئی تو وہ خودکشی کرلیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...