Home نیوز پاکستان ‎بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

‎بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Share
Share

‎ اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

‎اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

‎سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
‎فروری میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
‎سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...