Home سیاست ‎توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس ، نیب نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

‎توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس ، نیب نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

Share
Share

‎اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
‎احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت کی ، عدالت میں نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

‎دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی ، نواز شریف کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں ؟۔
‎نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے، جس پر عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
‎خیال رہے کہ احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...