Home سیاست ‎پی ٹی آئی کا وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع

‎پی ٹی آئی کا وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع

Share
Share

‎ اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔

‎پی ٹی آئی کے عامر مغل نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کر دی۔
‎درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
‎درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراوٴنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
‎درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...