Home سیاست آخری وارننگ دے رہا ہوں پنجاب اور وفاق کی حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، علی امین گنڈا پور

آخری وارننگ دے رہا ہوں پنجاب اور وفاق کی حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، علی امین گنڈا پور

Share
Share

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جو ایف آئی آرز میرے اور ہمارے کارکنوں کے خلاف کاٹی گئی ہیں وہ 99 فیصد جھوٹی ہیں آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وفاق اور پنجاب حکومت باز آجائے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو پھر دیکھتا ہوں کہ یہ کیسے حکومت چلا سکیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مریم نواز مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعلیٰ بنی ہیں۔ ان کی حکومت جعلی حکومت ہے۔ نہ ان کے پاس عوام کی طاقت ہے نہ عوام کا ووٹ ہے۔ مریم نواز اپنی حد میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ایف آئی آرز میرے اور ہمارے کارکنوں کے خلاف کاٹی گئی ہیں وہ 99 فیصد جھوٹی ہیں۔ ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ اب تک لوگ جیلوں میں ہیں۔ ہمت ہے تو آوٴ مجھے گرفتار کرکے دکھاوٴ۔ میرے صوبے کے لوگ اپنا اور اپنے وزیراعلیٰ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ آئیں اور آ کر مجھے گرفتار کریں تاکہ پتا چلے کہ ان میں کتنا زور اور کتنا دم ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے باپ نواز شریف اورآصف زرداری کیخلاف ڈی آئی خان میں غداری کے مقدمات درج ہیں۔ ان کے وارنٹ جاری کرواکے گرفتاری کیلئے پولیس بھجوا سکتے ہیں۔یہ لوگ بین الصوبائی معاملات میں صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں پنجاب اور وفاق کی حکومت کو اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ اگرباز نہیں آئیں گے تو ہم پھر انہیں دکھائیں گے کہ یہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...