Home Uncategorized راکھی ساونت کے خلاف 11 لاکھ روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا مقدمہ درج

راکھی ساونت کے خلاف 11 لاکھ روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا مقدمہ درج

Share
Share

ممبئی: بھارتی تفتیشی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت پر 11 لاکھ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت کے وکیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2023 میں دیے گئے انٹرویو کے دوران ان کے خلاف جھوٹے بیانات دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے جھوٹے الزامات پر مبنی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس جھوٹی مہم سے بطور سرکاری افسر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...