Home سیاست پی ٹی آئی کا وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی کا وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔پنجاب اسمبلی میں نامزد قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا، ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...