Home نیوز پاکستان ‎قومی ائیر لائن کی نجکاری پر کام شروع، ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

‎قومی ائیر لائن کی نجکاری پر کام شروع، ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

‎ اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر کام شروع کردیا اور پی آئی اے کو خسارے کے بوجھ سے نکالنے کے لیے ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

‎وزارت ہوابازی میں وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ہوابازی، نجکاری اور خزانہ ڈویژن کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

‎اجلاس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل دیکھنے کے لیے ہائر کنسلٹنٹ مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے اجلاس میں بریفنگ دی اور قومی ائیر لائن کے اثاثوں اور واجبات پر اپنےخدشات کا اظہار کیا۔

‎بریفنگ کے دوران نجکاری کے عمل میں درپیش مسائل، کمرشل بینکوں کے ساتھ قرض کی دوبارہ پروفائلنگ، چند ماہ کے کیش فلو پلان اور کمپنی کے لیے ذمہ داریوں کی منتقلی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎اس موقع پر وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے رواں سال مئی کے وسط میں یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کلیئر نس کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی ممکنہ کلئیرنس بولی دہندگان کے لیے مزید قیمتی اور پرکشش بنا دے گی۔

‎انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر جلد ہی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

‎اجلاس میں شریک وفاقی وزیر برائے نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں بروقت فیصلے بڑی کامیابی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

‎ادھر وزارت ہوابازی نے حکومت کی منظوری کے بعد پی آئی کی ودہولڈنگ کمپنی کے قیام کاگزیٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

‎پی آئی اے ذرائع کے مطابق ودہولڈنگ کپمنی کے قیام کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ایس ای سی پی میں پی آئی اے ودہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی جائےگی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...