Home Uncategorized میکسیکو سے مہاجرین کی بڑی تعداد خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہوگئی

میکسیکو سے مہاجرین کی بڑی تعداد خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہوگئی

Share
Share

ٹيكساس :امريكا ميں سرحد پر گشت كرنے والے حكام نے كہا ہے كہ ميكسيكو سے ہجرت كرنے والوں كا ایک بڑا گروپ خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ايف پی) كے مطابق امريكا ميں سرحد پر گشت كرنے والے حكام نے بتایا کہ گزشتہ روز تاركين كے اس نئے ريلے كے امريكا ميں داخلے كے بعد رياست ٹيكساس كے ريپبلكن گورنر اور ريپبلكن صدارتی اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ كے حليف گريگ ايبٹ نے سوشل ميڈيا پليٹ فارم ايكس پر لكھا كہ افسران نے صورتحال پر فوری قابو پا ليا اور خاردار تاروں سے سرحد پر لگائی ركاوٹوں كو دو گنا كيا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاركين وطن كے ہجوم نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی طرف سے امريكا اور ميكسيكو كے درميان قدرتی سرحد كا كام كرنے والے دريا ريو گرانڈے كے ساتھ نصب کئی گئی خاردار تاروں كے ایک حصے كو ہٹا ديا تھا۔
نيويارک پوسٹ نے بتایا کہ تاركين وطن خاردار تار سے گزرتے رہے جبکہ سرحد پر تعینات فوجی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے رہے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

امريكا كے كسٹمز اينڈ بارڈر پروٹيكشن نے ایک بيان ميں كہا كہ مقامی وقت تقريبا 11 بجے تاركين وطن كے ایک بڑے گروپ نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی نصب خاردار تار كي ركاوٹوں كو توڑا اور پھر وہ غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...