Home نیوز پاکستان ‎تربت میں پاک بحریہ کے ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، چار دہشتگرد واصل جہنم، سپاہی شہید

‎تربت میں پاک بحریہ کے ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، چار دہشتگرد واصل جہنم، سپاہی شہید

Share
Share

‎ راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحری کے ایئر بیس پی این صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔جوابی کارروائی کے دوران چاردہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے موثر جواب کے بعد مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیاگیا ۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کای۔ شہید کی عمر 24 سال اور مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...