Home سیاست ‎الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

‎الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Share
Share

‎اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

‎چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ، ممبر نثاردرانی نے کمیشن کے اختیار سے متعلق پوچھا تو ڈی جی لاء الیکن کمیشن نے بتایاکہ الیکشن کمیشن حلف لینے کیلئے اسپیکرکواحکامات دے سکتا ہے نومنتخب ارکان کے حلف نہ ہونے پرالیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات ملتوی کرسکتا ہے ۔

‎چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی اوردرخواستگزارنومنتخب خواتین ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی پیش ہوئے وکیل شاہ خاور بولے کہ 4 مارچ کوخواتین ارکان اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری ہوئے تاہم اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے تاحل اجلاس بلا کراراکین کا حلف نہیں لیا جب تک حلف نہ ہو خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

‎ الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ کیا حلف نہ لینے پرکیا الیکشن کمیشن اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کیخلاف کاروائی کرسکتا ہے؟اگراسپیکرنے احکامات نہ مانیں توکیاہوگا؟ وکیل شاہ خاور بولے کہ الیکشن کمیشن اسمبلی اجلاس کی اندرونی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

‎سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پرقانونی تشریح کی جارہی ہے ،دیکھنا ہے کیا سمری کے بغیرگورنرازخود اجلاس بلا سکتے ہیں یا نہیں، جب اجلاس ہوگا تونومنتخب ارکان کا حلف لے لیا جائے گا۔

‎ اسپیکرنے ارکان کے حلف لینے سے کبھی انکارنہیں کیا، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن بولے عام انتخابات کے بعدحلف لینے کامعاملہ بھی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے ، الیکشن کمیشن حلف سے متعلق ہدایات جاری کرسکتا ہے اسپیکرتاخیرکریں توکمیشن مداخلت کرسکتا ہے الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...