Home سیاست ‎پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب

‎پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب

Share
Share

‎اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی پولیس کوسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

‎اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست سماعت کی۔

‎ درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے این او سی کے حصول کی درخواست دی گئی تھی مگر سیکورٹی تھریٹس کو بنیاد بنا کر درخواست مسترد کر دی گئی۔

‎عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جو بھی آپشنز ہوں گیان کوکل دیکھ لیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...