Home Uncategorized ‎موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے 4 بچے جھلس کر ہلاک

‎موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے 4 بچے جھلس کر ہلاک

Share
Share

‎نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر ہلاک اور بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدین زخمی ہوگئے۔

‎بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایک گھر میں اچانک ا?گ بھڑک اْٹھی۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ اس گھر سے 4 بچوں اور ان کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

‎ڈاکٹرز نے آتشزدگی میں بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے چاروں کم سن بچوں کی موت تصدیق کردی۔ بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
‎والد نے بتایا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اْٹھی۔ موبائل پھٹ گیا اور آگ پورے کمرے میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں بچے آگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...