Home سیاست ‎وزیراعظم سے روس کے سفیر کی ملاقات،روسی صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دی

‎وزیراعظم سے روس کے سفیر کی ملاقات،روسی صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دی

Share
Share

‎اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

‎اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے روس کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

‎وزیراعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

‎وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

‎ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔ روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

‎روسی سفیرنے کہا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...