Home سیاست ججز خط،انکوائری کمیشن کی منظوری،جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی سربراہ ہوں گے

ججز خط،انکوائری کمیشن کی منظوری،جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی سربراہ ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے دباوٴ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی جس کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس زوم پر ہوا جس میں بیشتر وزرا نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے میبنہ طور پر دباوٴ ڈالنے کے الزامات پر مبنی خط کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے کمیشن کے سربراہ کے لیے ناموں پر غور کیا اور جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...