Home Uncategorized ‎حسینہ واجد بھارت کا بائیکاٹ کرنے والوں پر برس پڑیں،پہلے بیویوں کی ساڑھیاں جلانے کا مشورہ

‎حسینہ واجد بھارت کا بائیکاٹ کرنے والوں پر برس پڑیں،پہلے بیویوں کی ساڑھیاں جلانے کا مشورہ

Share
Share

‎ڈھاکا: بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

‎بنگلہ دیش میں سیاست سمیت ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اپوزیشن جماعتیں بائیکاٹ بھارت مہم چلارہی ہیں جس میں انڈین مصنوعات کا استعمال چھوڑنے پر زور دیا جارہا ہے۔

‎وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنی سب سے بڑے حمایتی ملک کیخلاف اپوزیشن کا یہ اقدام ایک آنکھ نہ بھایا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی لیڈرز نے اگر واقعی حقیقی معنوں میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنی بیویوں کی ساڑھیاں جلادیں۔
‎انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے پہلے یہ جواب دیں کہ بھارتی مصالحوں کے بغیر کیا آپ کھانا کھاسکتے ہیں؟ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں، وہ اپنی بیویوں سے یہ ساڑھیاں لے کر جلا کیوں نہیں دیتے؟

‎حسینہ واجد کو کرارا جواب دیتے ہوئے بی این پی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بی این پی کے رہنما عموماً ہندوستانی ساڑھیاں نہیں خریدتے، ان کی بیوی کے پاس ایک ہی انڈین ساڑھی ہے جو ان کے ماموں نے بہت پہلے ہندوستان کے دورے کے دوران ان کی اہلیہ کو تحفے میں دی تھی۔

‎خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں حکومتی معاملات سمیت مختلف امور میں بھارت کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف “بائیکاٹ ہندوستانی مصنوعات”۔ کی مہم نے سوشل میڈیا پر زور پکڑا ہے۔

‎بی این پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے بنگلہ دیشی انتخابات میں بھارت کھلم کھلا مداخلت کرتے ہوئے ہم پر اثر انداز ہورہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...