Home سیاست پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے کے معاملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ناجائز طور پر قید میں ہیں، دوران قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہدف بنانے کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کے حوصلوں کو توڑنا ہے، کھانے میں زہریلے مواد کے باعث بشریٰ بی بی کو لاحق ممکنہ خطرات تشویش کا باعث ہیں، بشریٰ بی بی کو فوراً رہا کیا جائے اور شوکت خانم ہسپتال سے فوری طبّی معائنہ کرایا جائے۔

ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کو کسی قسم کا گزند پہنچا تو ذمہ دار جیل انتظامیہ، حکام اور ریاست ہوں گے، بے مثال استقامت دکھانے پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...