Home Uncategorized صہیونی فوج کا این جی او کی گاڑی پر حملہ،7 امدادی کارکن ہلاک

صہیونی فوج کا این جی او کی گاڑی پر حملہ،7 امدادی کارکن ہلاک

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے میں ورلڈ سینٹرل کیچن نامی غیر ملکی این جی او کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے کو امدادی کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست غزہ میں امدادی کاموں کو روکنا چاہتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے این جی او کی 3 گاڑیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ گودام میں امدادی سامان اتار کر واپس لوٹ رہے تھے۔ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

این جی او نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 7 ملازمین مارے گئے جن کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ دو افراد کے پاس امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت بھی تھی۔

این جی او نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی نقل و حرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود نشانہ بنایا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...