Home Uncategorized درزی کی دوکان میں انوکھی واردات کے بعد چور اعتکاف بیٹھ گیا

درزی کی دوکان میں انوکھی واردات کے بعد چور اعتکاف بیٹھ گیا

Share
Share

لیہ :جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں درزی کی دوکان میں چوری کے بعد چور اعتکاف بیٹھ گیا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے تھانہ فتح پور پولیس نے چک نمبر 106 ایم ایل کی جامع مسجد میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف پر موجود چور گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلاول نے ساتھی کے ہمراہ 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان سے چوری کی اورعبدالغفور نامی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کرکے لے گیا، واردات کے بعد ملزم بلاول مسجد میں اعتکاف پر بیٹھ گیا ۔
مقامی پولیس نے بلاول کو مسجد سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ واردات کے وقت موجود ملزم کے ساتھی شاہ زیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے یہ واقعہ لیہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور مقامی افراد اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...