Home Uncategorized ‎تائیوان میں شدید زلزلہ ، زمین لرز اٹھی، متعدد عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ، سونامی الرٹ جاری

‎تائیوان میں شدید زلزلہ ، زمین لرز اٹھی، متعدد عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ، سونامی الرٹ جاری

Share
Share

‎تائی پے: تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، متعدد عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تائی پے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

‎غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے چینی صوبے فوجیان میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

‎حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوالین سے تقریباً 18 کلو میٹر جنوب اور تائی پے سے 138 کلو میٹر دور سمندر تھا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے آیا، جھٹکے جاپان، شنگھائی، سوزو، شینزین، گوانگ زو اور شانتو میں بھی محسوس کیے گئے۔

‎ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، عمارتوں کے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے، زلزلے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

‎تائیوان کے حکام نے زلزلے کی بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

‎خیال رہے کہ ستمبر 1999 میں تائیوان میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں جزیرے کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت میں لگ بھگ 2 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...