Home سیاست صدر مملکت سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی ملاقات

صدر مملکت سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی ملاقات

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے ملاقات کی ہے۔صدر مملکت کی رابعہ شفیق کو بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نامزد ہائی کمشنر کاروباری اداروں کے ساتھ تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے کاروباری اداروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے سنگاپور میں پاکستانی خوراک، زرعی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پراسیسڈ خوراک اور سی فوڈ میں سنگاپور کے لیے پائیدار رسد کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے رابعہ شفیق کو بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...