Home Uncategorized نوکری سے نکالنے کے بعد باس کا ملازم کو چھٹیوں پر جانے کامشورہ

نوکری سے نکالنے کے بعد باس کا ملازم کو چھٹیوں پر جانے کامشورہ

Share
Share

حال ہی میں ایک کمپنی کے ملازم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کس طرح اس کے باس نے اسے نوکری سے برطرف کرنے کے چند لمحوں بعد ہی اسے فیملی کے ساتھ کہیں چھٹیوں پر جانے کا مشورہ دیا۔

میڈیا نیوز کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے حال ہی میں اپنا واقعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم reddit پر شیئر کیا جہاں اس نے اپنے باس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا جسے پڑھ کر دیگر صارفین حیران رہ گئے۔

صارف نے لکھا کہ میرے باس جو کہ کمپنی کے مالک بھی ہیں، نے مجھے اپنے آفس میں بلا کر نوکری سے فارغ کردیا لیکن اس کے بعد اس نے مجھ سے دوستانہ انداز میں باتیں کرنا شروع کردیں اور مجھے بتانے لگا کہ وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے دوسرے ملک جارہا ہے، ویسے تم کہاں جا رہے ہو؟

صارف نے لکھا کہ پہلے تو میں اس کی شکل دیکھتا رہا کہ وہ مجھے نوکری سے نکالنے کے بعد کس منہ سے یہ سوال کررہا ہے تاہم میں نے جواب دیا کہ ’’کہیں نہیں‘‘ جارہا۔ لیکن باس نے پھر پوچھا کہ کیوں؟ تمہیں چھٹی پر جانا چاہیے! تم واقعی دباؤ کا شکار لگ رہے ہو! تمہیں سکون کی ضرورت ہے۔ بیوی بچوں کے ساتھ گھومنے کیلئے کہیں چلے جاؤ۔

صارف نے لکھا کہ نوکری سے نکال دینے کے کچھ سیکنڈز بعد ہی ایسے بات کرنا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، میں قطعی طور پر نہیں بتا سکتا کہ میرا باس اتنا بیوقوف ہے یا میرا مذاق اڑا رہا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...