Home سیاست ‎وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے

‎وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے

Share
Share

‎اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے۔، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

‎ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی بکہ جدہ میں وزیراعظم کی سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔

‎ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل سہ پہر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ کل عمرہ کے لئے سعودی عرب جائیں گی۔وزیراعظم دورہ کے دوران عمرہ اداکریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے ۔

‎ذرائع کاکہناہے کہ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہورہی ہے ملاقات کاوقت طے ہونے کے بعد جدہ میں وزیراعظم کی سعودی کراؤن پرنس سے ملاقات ہوگی۔

‎ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...