Home Uncategorized ‎کیٹ مڈلٹن نے کیسے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتی دوریوں کو کم کیا؟

‎کیٹ مڈلٹن نے کیسے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتی دوریوں کو کم کیا؟

Share
Share

‎لندن:کیٹ مڈلٹن کے شاہی خاندان کا حصّہ بننے کے بعد سے شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے درمیان تناؤ میں کافی کمی آگئی ہے۔

‎شاہی مبصر وکٹوریہ آربیٹر نے دعویٰ کیا کہ کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کو کم کرکے گرم جوشی پیدا کی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کیٹ مڈلٹن اپنی فیملی کے بہت قریب ہیں اور ان کے لیے فیملی بہت اہم ہے۔

‎وکٹوریہ آربیٹر نے کہا کہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ولیم اور شاہ چارلس کے درمیان ایک شاندارثالث کا کردار بھی ادا کیا ہے کیونکہ ان دونوں باپ بیٹے کا رشتہ پہلے کبھی اتنا اچھا نہیں رہا۔

‎اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کے افراد کو محبت، دوستی اور ایک خاندان ہونے کا حقیقی احساس دلانے میں کامیاب رہی ہیں۔
‎وکٹوریہ آربیٹر نے کہا کہ کیٹ مڈلٹن کا شاہ چارلس کے ساتھ رشتہ ہمیشہ کافی گہرا رہا ہے اور کئی مواقع ایسے آئے جب اْنہیں شاہ چارلس نے اپنی ’پیاری بہو‘ کہہ کر پکارا۔

‎اتفاقاََ حال ہی میں دونوں کو کینسر کی تشخیص بھی ایک ساتھ ہی ہوئی ہے لیکن دنوں میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص ہوئی ہے لیکن دونوں کو کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے شاہی محل نے فی الحال کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...