Home نیوز پاکستان ‎سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

‎سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

Share
Share

‎کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

‎ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان و سینئر بیٹر بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

‎جمعہ کی شب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ویمن ٹیم کی سابق کپتان 32 سالہ آل راوٴنڈر بسمہ معروف اور 28 سالہ رائٹ آرم لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو معمولی زخم آئے، ان کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

‎دونوں کرکٹرز پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں، 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا قومی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراوٴنڈ پر جاری ہے۔

‎دوسری جانب ترجمان کے مطابق دونوں مذکورہ ویمن کرکٹرز اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...