Home Uncategorized ‎سلامتی کونسل ایسی قرارداد لائے جو اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرے،سعودی عرب

‎سلامتی کونسل ایسی قرارداد لائے جو اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرے،سعودی عرب

Share
Share

‎ نیویارک: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایسی قرارداد لائے جو اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرے۔

‎اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے سفیر عبدالعزیز الواصل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ عرب گروپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو پابند بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ عالمی امدادی تنظیم کے امدادی کارکنوں کا قتل کس نے کیا۔ اس واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

‎ عرب لیگ کونسل نے ایک قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک قرارداد لائے۔ اس قرار داد میں رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف انتباہ بھی دیا جائے۔ رفح میں تقریبا 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...