Home نیوز پاکستان ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو ناچاکی پانچ جانیں لے گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھریلو ناچاکی پانچ جانیں لے گئی

Share
Share

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہر خورانی کے واقعے میں چار بچوں کی ہلاکت کے بعد پانچویں بچی اور والدہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 520 گاؤں گ ب میں گزشتہ روز زہریلی چائے پینے سے چار بچے جاں بحق ہوئے تھے آج اس واقعے سے متاثرہ پانچویں بچی اقصیٰ الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گئی ساتھ ہی بچوں کی والدہ نازیہ بی بی بھی جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کے والد کے خلاف تھانہ صدر ٹوبہ میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ملزم کی تلاش جاری ہے، اصغر آرائیں کا اپنی بیوی نادیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ جھگڑے کے بعد بیوی نے تنگ آکر اپنی اور بچوں کی چائے میں زہر ملادیا اور بچوں سمیت خودکشی کرلی۔

قبل ازیں چاروں بچوں، اقرا، مدیحہ، ثانیہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گاؤں 364 ج ب میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں مقامی ایم این اے اسامہ حمزہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پانچویں بچی اقصیٰ کی نماز جنازہ بعد میں ادا کی جائے گی۔

چار بہن بھائیوں کی تدفین چک 364 گ ب گوجرہ میں کردی گئی، پانچویں بچی اقصیٰ کی تدفین پوسٹ مارٹم کے بعد کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...