Home کھیل ‎شاہین آفریدی قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے

‎شاہین آفریدی قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے

Share
Share

‎پشاور:سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے۔

‎ذرائع کے مطابق کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز کیمپ سے اپنے گھر روانہ ہوگئے تھے۔

‎شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں علامتی طورپر شیئر کو دکھایا گیا اور اس پر درج عبارت کو شاہین شاہ آفریدی کے جذبات سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

‎فاسٹ بولر آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں، ان کے کیمپ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے پی سی بی حکام نے شاہین کے ناراض ہوکر کیمپ سے جانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ باقاعدہ اجازت لےکر کیمپ سے گئے ہیں۔

‎شاہین آفریدی پیر کو پنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

‎خیال رہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کوٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم موجودہ چیئرمین محسن نقوی نے ان کی جگہ دوبارہ بابراعطم کو قیادت سونپ دی ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فاسٹ بولر ناراض ہیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...