Home سیاست وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نوافل ادا کئے

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نوافل ادا کئے

Share
Share

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، جہاں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، اس موقع پر مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔

قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...