Home Uncategorized عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Share
Share

اسلام آباد: عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...