Home سیاست ‎وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

‎وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

Share
Share

‎لاہور:وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

‎اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر جدہ کے گورنر نے وزیراعظم کو رخصت کیا تھا۔

‎ ذرائع کے مطابق وفد نے آج صبح بیت اللّٰہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ بھی ادا کیا۔

‎پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

‎وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

‎سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری پیکیج
‎سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرز سے پاکستان میں سرمایہ کاری پیکیج کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

‎مکہ مکرمہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

‎سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں باضابطہ ملاقات کی۔

‎سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...