Home سیاست ‎پی ٹی آئی کی رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

‎پی ٹی آئی کی رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

Share
Share

کراچی:رانا ثناء اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ اندراج کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کر دی۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے کہا کہ یہ درخواست عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتی، درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کا خونی رشتے دار نہیں ہے، رانا ثناء اللہ نے جو الفاظ کہے وہ لاہور میں کہے کراچی میں نہیں کہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے، درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کراچی کے صدر ظہورالدین محسود ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی،

ایڈووکیٹ ظہورالدین محسود نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کا ایک کلپ بھی دکھایا گیا اور کہا گیا کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...