Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی نے واضح کہہ دیا کسی صورت بھی ڈیل نہیں کروں گا، شاندانہ گلزار

‎بانی پی ٹی آئی نے واضح کہہ دیا کسی صورت بھی ڈیل نہیں کروں گا، شاندانہ گلزار

Share
Share

پشاور: ایم این اے شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ن لیگ والے جیل میں بھی برداشت نہیں کر رہے۔ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

ایم این اے شاندانہ گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے دوبار جیل میں ملاقات ہوئی ہے، ہر بار بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کی بات کی۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کے لئے آفرز ملی تھیں، آنے والے بجٹ میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، اڈیالہ جیل میں ہمیں نہیں جانے دیا جارہا لیکن دہشتگرد وہاں پہنچ رہے ہیں، 6 ججز کو ڈرانے کے لئے خط میں پاؤڈر بھیجے جارہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کسی صورت بھی ڈیل نہیں کروں گا، دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے، ملک میں عید کے بعد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...