Home نیوز پاکستان ‎ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری،چند شہادتیں موصول

‎ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری،چند شہادتیں موصول

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں جبکہ کراچی سے کچھ شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جس کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہیں۔

کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...