Home سیاست وزیراعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے انہیں اور بحرین کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کے 2014ء میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...