Home سیاست عید گفٹ،مریم نواز کا طلبا کو 20 ہزار موٹرسائیکلیں دینے کے پروجیکٹ کا آغاز

عید گفٹ،مریم نواز کا طلبا کو 20 ہزار موٹرسائیکلیں دینے کے پروجیکٹ کا آغاز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 20 ہزار طلبا کو عید گفٹ کے طور پر موٹرسائیکلیں دینے کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ’چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس‘ کے تحت طالب علموں کو 20 ہزار الیکٹرک و پیٹرول موٹرسائیکلیں آسان اقساط اور بغیر سود دینے کے پروجیکٹ کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں 19 ہزار پیٹرول جبکہ 1 ہزار الیکٹراک بائیکس دی جائے گی جبکہ دیگر اضلاع میں آبادی کے تناسب سے موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق طلبہ کی طرف سے20ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی جبکہ ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی اور اس پروجیکٹ پر ایک ارب روپے سبسڈی دے گی۔

موٹرسائیکل لینے والے طلبا 11 ہزار 676 روپے اور طالبات 7 ہزار 325 روپے ماہانہ آسان اقساط جمع کراسکیں گے۔ خواہش مند طالب علموں کے لیے 29 اپریل تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

شرائط میں بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی /گرایجویٹ کالج کا طالب علم ہونا جبکہ عمر کا 18 سال اور ڈرائیونگ لائسنس یا لرننگ پرمنٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

اپلائی کرنے کے لئے خواہش مند طالب علم bikes.punjab.gov.pk ویب سائٹ پر 29 اپریل تک اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوتے ہی انہیں موٹرسائیکل دے دی جائے گی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...