Home Uncategorized سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کا حملہ، سات افراد ہلاک

سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کا حملہ، سات افراد ہلاک

Share
Share

سڈنی: آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے، متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، خبر ایجنسی آسٹریلیا: حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، واقعے کی تحقیقات جاری، خبر ایجنسی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...