Home Uncategorized آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان

آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان

Share
Share

ڈبلن: آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کی جانب سے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان ہے۔

آئرلینڈ اور ناروے کے رہنماؤں نے فلسطین کے پرجوش حامی اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے یہ عندیہ دیا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر کرے گا۔

قبل ازیں اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے نارویجن وزیراعظم جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک بھی “ہم خیال ممالک” کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے “تیار” ہے۔

اس موقع پر اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین فلسطین کو “جلد سے جلد” تسلیم کرنا چاہتا ہے، تاکہ اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں یقینی امن کا حصول حاصل ممکن بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے بڑھتی ہوئی اموات، فاقہ کشی اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپ میں بھی غزہ اور اسرائیل کے بارے میں لوگوں کے مؤقفات تبدیل ہوئے ہیں اور مزید ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ فلسطینی حقوق کے پرجوش حامی اسپین اور آئرلینڈ نے مالٹا اور سلووینیا کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ “فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں” لیکن “حالات درست” ہونے پر یہ قدم اٹھایا جائے گا۔

اسپینش وزیراعظم سانچیز سے ملاقات کے بعد آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیریس نے کہا، “مجھے یہ کہنے دیجئے کہ وہ لمحہ بہت قریب آرہا ہے اور ہم ایسا کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیں گے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...