Home Uncategorized ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،کابینہ اجلاس میں جوابی کارروائی پر غورجاری ہے،اسرائیل

ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،کابینہ اجلاس میں جوابی کارروائی پر غورجاری ہے،اسرائیل

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاعی وو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، ابھی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں وزیر دفاع یوو گیلنٹ، اور نیشنل یونین پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر دفاع بینی گانٹز، اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور سیاست دان گاڈی آئزن کوٹ بھی شریک ہیں۔

ابھی اسرائیلی کابینہ ایران کے حملے پر جوابی کارروائی کے لیے حکمت عملی طے کر رہی ہے لیکن اس حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے جب کہ امریکا پہلے ہی ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے سے معذرت کر چکا ہے۔

تاہم ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایرانی حملے کا بھر پور جواب دیں گے لیکن اس ردعمل کے دائرہ کار کا تعین ہونا باقی ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے مزید بتایا تھا کہ توقع ہے کہ اتوار کو اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اجلاس کے دوران حکمت عملی وضع کرلی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل ایران کے براہ راست حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا تھا کہ ہم نے ایک واضح اصول طے کیا ہے کہ جو کوئی ہمیں نقصان پہنچائے گا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...