Home Uncategorized 35 سال تک دوسرے شخص کا شناختی کارڈ استعمال کرنیوالا شہری بالآخر پکڑاگیا

35 سال تک دوسرے شخص کا شناختی کارڈ استعمال کرنیوالا شہری بالآخر پکڑاگیا

Share
Share

آئیووا: ایک امریکی شہری کو دوسرے شخص کا شناختی کارڈ چرانے اور اس کے نام پر 35 سال تک جرائم کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک 58 سالہ شہری دوسرے شخص کی شناخت پر 35 سال تک جرائم انجام دیتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک ہسپتال کے سابق ملازم کو دوسرے شخص کی شناخت چرانے اور اسے گزشتہ 35 سال سے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اصل شناخت والے شہری کو گرفتار کروا کر نفسیاتی ہسپتال تک پہنچا دیا۔

58 سالہ میتھیو ڈیوڈ کیرنز نے اپنے اعتراف میں کہا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کی شناخت چرائی اور اسے پچھلے 35 سالوں سے استعمال کرتے آ رہا ہے۔

گرفتاری کے وقت میتھیو اپنے سابق ہسپتال میں ہی ولیم ڈونلڈ ووڈز کے نام سے کام کر رہے تھے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ میتھیو ولیم کی زندگی کے ہر پہلو میں اس کی شناخت کو کیسے استعمال کرنے میں کامیاب رہے۔

عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 1990 میں ولیم کے نام اور سالگرہ کے دن کے ساتھ ایک جعلی کولوراڈو شناختی کارڈ بنوانے کا فراڈ کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 1991 میں ولیم کے نام سے ہی ایک گاڑی بھی خریدی اور یہاں تک کہ انہوں نے 1994 میں ایک عورت سے ولیم بن کر شادی بھی کی، خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کو میتھیو نے ولیم کا نام بھی دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...